Safar Taweel Karo Ga Thakan Samaiton Ga
Mein kis hawa mein hoon kitni ghatan samaiton ga
To kis ke paas se itna bikhar ke aaya hai
Mein kis ke paas hoon kis ka badan samaiton ga
Kabhi mein apna gariban chaak kar lon ga
Kabhi zameen peh bikhtray batan samaiton ga
Bahut ajaib talaq hai eska mere sath
Mein apni chaal mein es ka chalan samaiton ga
Mein wehshaton se sehoolat kashida karte howay
Bikharta jao ga lekin sukhan samaiton ga
Safar taweel karo ga thakan samaiton ga
Mein kis hawa mein hoon kitni ghatan samaiton ga
غزل
سفر طویل کروں گا تھکن سمیٹوں گا
میں کس ہوا میں ہوں کتنی گھٹن سمیٹوں گا
تو کس کے پاس سے اتنا بکھر کے آیا ہے
میں کس کے پاس ہوں کس کا بدن سمیٹوں گا
کبھی میں اپنا گریبان چاک کر لوں گا
کبھی زمین پہ بکھرے بٹن سمیٹوں گا
بہت عجیب تعلق ہے اسکا میرے ساتھ
میں اپنی چال میں اس کا چلن سمیٹوں گا
میں وحشتوں سے سہولت کشید کرتے ہوئے
بکھرتا جاؤں گا لیکن سخن سمیٹوں گا
سفر طویل کروں گا تھکن سمیٹوں گا
میں کس ہوا میں ہوں کتنی گھٹن سمیٹوں گا