On April 17, 2023, the Pakistan Cultural Association, Lahore, in collaboration with the Philosophy Department of FC College, organized an Urdu Haiku poetry event on the occasion of World Haiku Poetry Day at the FC University Lahore. The event was chaired by respected Dr. Zia-ul-Hasan, and special guests were Mr. Muhammad Aamir Shirazi (Honorary Consul General of Japan) and Mr. Saud Usmani.

The organizers of the event were Ms. Ghazala Irfan and Dr. Shahid Ashraf. Dr. Shahid Ashraf started the proceedings by introducing the Haiku genre and highlighting its past and current trends in Urdu literature before presenting his own Haiku. Other poets who participated in the event included Dr. Danesh Aziz, Mr. Mobeen, Mr. Irfan Sadique, Mr. Shahid Makli, Mr. Shabeer Hasan, Mr. Shehzad Nair, Ms. Farhat Zahid, Mr. Naveed Sadique, Ms. Hamida Shaheen, Mr. Wajid Amir, and Mr. Saud Usmani. All the poets presented excellent pieces of poetry based on various tastes and specific thematic styles.

Dr. Zia-ul-Hasan, in his opening remarks, shed light on the cultural, intellectual, spiritual, and social aspects of Japanese Haiku and its fusion with Urdu poetry, especially with Ghazal. The guest of honor, Mr. Saud Usmani, drew attention to the historical significance of Haiku in Hindi genres and its fundamental essence in Urdu literature.

Overall, the event was a huge success in achieving its objectives of promoting and celebrating Urdu Haiku poetry and its fusion with other genres of Urdu literature.


Event’s Clicks

Urdu Haiku Poetry Day: A Fusion of Art, Culture, and Literature in Lahore


Urdu Haiku Poetry Day


Urdu Haiku Poetry Day


Views On Social Media




   سترہ اپریل 2023  ایف سی سی یونیورسٹی لاہور میں ورلڈ ہائیکو پوئٹری ڈے کے حوالے سے پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن،لاہور اور ایف سی کالج  ڈیپارٹمنٹ  آف فلاسفی کے اشتراک سے اردو ہائیکو مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرے کی صدارت محترم ڈاکٹر ضیاء الحسن صاحب کی تھی جب کہ جناب محمد عامر شیرازی صاحب( اعزازی قونصل جنرل جاپان) اور جناب سعود عثمانی صاحب، مہمانانِ خصوصی تھے۔

مشاعرے کے منتظمِ اعلی محترمہ غزالہ عرفان صاحبہ اور ڈاکٹر شاہد اشرف صاحب تھے۔ جناب شاہد اشرف صاحب نے نظامت کا فریضہ انجام دیتے ہوئے اپنے ہائیکو کلام کی پیشکش سے پہلے ابتدائیے میں ہائیکو کی صنف کے تعارف اور اردو ادب میں اس کے گزشتہ و حالیہ سلسلوں کا تذکرہ پیش کیا۔ دیگر شعرائے کرام میں میرے علاوہ جناب ڈاکٹر دانش عزیز، جناب مبین ،جناب عرفان صادق،جناب شاہد ماکلی،جناب شبیر حسن، جناب شہزاد نیر، محترمہ فرحت زاہد، جناب نوید صادق،محترمہ حمیدہ شاہین صاحبہ، جناب واجد امیر صاحب، جناب سعود عثمانی شامل تھے۔ سبھی شعرا نے مختلف ذائقوں اور مخصوص ہئیتی قالب کے علاوہ مختلف تجربات پر مبنی نہایت عمدہ کلام پیش کیا۔

محترم ضیاء الحسن صاحب نے صدارتی کلمات میں چاپانی ہائیکو کے تہذیبی، فکری، معنوی اور ہیئتی تعارف کے ساتھ ساتھ اردو شعری ادب ،خصوصا” غزل کے ساتھ ہائیکو کے امتزاجی رحجان کے فروغ پر روشنی ڈالی۔

مہمانِ خصوصی جناب سعود عثمانی صاحب نے اردو ادب کے تاریخی حوالوں سے ہندی اصناف میں ہائیکو کی ہئیتی اساس کی موجودگی کے اولین نقوش کے بارے میں توجہ مبذول کروائی۔

یوں ایک بہت شاندار نشست اپنے انعقاد اور اہتمام کے اغراض و مقاصد کی احسن تکمیل کو پہنچی۔ مشاعرے کے اختتام پر منتظمین کی جانب سے بہترین افطار ڈنر کا انتظام کیا گیا تھا۔ صدارتی کلمات، جناب شاہد اشرف صاحب کی ابتدائی گفتگو اور اپنا پیش کیے کلام کی ویڈیوز اور تقریب کے مختلف مراحل کی تصاویر پوسٹ میں شامل ہیں۔

Share this with your friends