Karachi, October 4, 2023 – Bazm-e-Taj Al-Adab International, in collaboration with Bazm-e-Shama-e-Adab Pakistan, hosted a prestigious Naat Mehfil in Karachi to honor the distinguished poet Sher Afghan Khan Johar, who currently resides in the city.

Sher Afghan, formerly a member of the Airport Security Force, found his poetic talent nurtured by poet Arif Mansoor Multani, who served alongside him during his security force career. Under this mentorship, Sher Afghan Khan Johar excelled as a poet.

The event celebrated the launch of Johar’s teacher’s devotional poetry collection, originally in English, on October 1, 2023, at Al-Falah Society.

Taj Ali Rehana, Chairman of Bazm-e-Taj Al-Adab International, extended an invitation to Sher Afghan and organized the Naat Mehfil in his honor. The ceremony was successfully initiated by Raqeem Al-Huruf, and Taj Ali Rehana handed over the hosting responsibility to Mike and Masnab-e-Nazamat.

The program included recitation of Quranic verses, Hamd, and Naat-e-Risalat.

Several prominent poets, including Iqbal Arzoo, Tanveer Sukhan, Abdul Jabbar Nadim Chishti, Afzal Hazarvi, Zafar Baloch, Ahmed Khayal, Muhammad Yousuf Chishti, Muhammad Ali Gohar, and Aziz-ud-Din Khaki (who arrived late), shared their poetic expressions. Anwar Ansari, the President of the Naat Mehfil, also recited his poetry.

Social Media Post

Event’s Clicks

Sher Afghan Khan Johar Honored in Grand Naat Mehfil

بدھ کی شام ، مورخہ 04 اکتوبر 2023ء کو زیرِ اہتمام بزمِ تاج الادب انٹرنیشنل بہ اشتراک بزمِ شمعِ ادب پاکستان بہ اعزاز شیر افگن خان جوہر ، نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ۔ جو کہ اس تقریب کے مہمانِ خاص تھے ۔ جس کی صدارت سینیئر شاعر اور معروف خطاط (کیلی گرافر) جناب انور انصاری کر رہے تھے ۔
شیر افگن خان جوہر ، ایک عرصہ کراچی میں رہے ہیں ۔ ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس میں دوران ملازمت معروف شاعر عارف منصور ملتانی کی صحبت میں رہے ۔ جو کہ شیر افگن کے افسر مجاز تھے ۔ دوران ملازمت ان سے وابستگی نے موصوف کے شعری ذوق کو جلا بخشی ۔ ان کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیئے اور شعرو سخن میں
ایک کامل استاد سے فیضیاب ہوتے ہوئے راہِ سخن میں کامیابی و کامرانی کے ساتھ رواں دواں ہیں ۔
اپنے استاد کے منظوم نعتیہ کلام جو کہ انگلش صنفِ شاعری سانیٹ کے انداز میں ہے منتشر تھا ۔ اسے جمع کیا اور مرتب کرنے کے بعد طباعت و اشاعت کی منزل سے گزار کر اس کی تقریب رونمائی/ تقریب تعارف یکم اکتوبر 2023ء کو جمیعت الفلاح میں کامیابی کے ساتھ بھرپور انداز میں منعقد کی گئی ۔
شیر افگن خان جوہر کی کراچی میں موجودگی سے فایدہ اٹھاتے ہوئے تاج علی رعنا (چیئرمین بزمِ تاج الادب انٹرنیشنل) نے انہیں مدعو کیا اور ان کے اعزاز میں نعتیہ مشاعرے کی تقریب کو ترتیب دیا ۔
راقم الحروف نے خوش آمدیدی و استقبالی کلمات کے ساتھ تقریب کا ابتدائیہ پیش کیا اور تاج علی رعنا صاحب کو حیثیت نظامت کار تقریب نعتیہ مشاعرہ کو باقاعدہ بابرکت
آغاز کے لئے مائک اور منصبِ نظامت سونپا ۔ تاج علی رعنا صاحب نے سلیم چاند(اخباری رپورٹر) کو تلاوتِ آیاتِ قرآنی کی دعوت دی ۔ اور پھر ترنم سے حمد باری تعالیٰ سے آغاز کیا ۔ بعد ازاں بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیۂ نعت پیش کیا ۔ اور پھر بالترتیب شعرائے کرام کو دعوت سخن دی گئی : اقبال آرزو تنویر سخن عبدالجبار نادم چشتی افضل ہزاروی ظفر بلوچاحمد خیال محمد یوسف چشتی محمد علی گوہر عزیز الدین خاکی (تاخیر سے پہنچے)یامین وارثی شیر افگن خان جوہر(ملتان)انور انصاری (صدرِ محفلِ نعتیہ مشاعرہ) صدرِ محفل کے کلام کے ساتھ ہی محفل تمام ہوئی ۔ سامعین میں شامل تھے راؤ لیاقت علی قاسم جمال (چیئرمین کراچی ادبی فورم) محمد ابراہیم بسمل (صدر بسمل آرٹس کونسل)خاور حسین ( بیورو چیف ہفت روزہ مذکور حیدرآباد) سلیم چاند (اخباری رپورٹر)

Share this with your friends