The Islamic University Bahawalpur held its third annual literary and cultural festival on February 25, 2023, under the leadership of Syed Tahir ul Wasti. The event was chaired by Vice Chancellor Engineer Professor Dr. Athar Mahboob, with the participation of faculty members and officers. The festival was made possible through the special cooperation of Commissioner Bahawalpur Dr. Ahtesham Anwar, Deputy Commissioner Bahawalpur Zahid Anwar Jappa, and President Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry Chaudhry Zulfiqar Ali Maan.

The Vice Chancellor expressed gratitude for the support of various organizations and individuals and stated that the festival has become an annual tradition for the university. The annual literary and cultural festival featured national-level competitions for recitation, naat, and speeches, as well as a large industrial and trade exhibition and flower show. The university’s media literacy will be utilized to enhance the effectiveness of the advertising industry.

The Vice Chancellor emphasized the importance of the relationship between education, literature, and culture and highlighted that universities worldwide are integrating modern sciences with literature and culture to create a new educational revolution. He also encouraged the active involvement of important segments of society, including universities, educational institutions, government and commercial institutions, and literary organizations in the festival.

Overall, the festival is a significant event that highlights the university’s commitment to promoting education, literature, and culture.


فروری 25, 2023 ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں تیسرے سالانہ ادبی وثقافتی میلہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، خزانہ دار پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر، چیئرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزادرانا،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عثمان چیمہ، پرنسپل آفیسر اسٹیٹ کیئر اینڈ سپیس مینجمنٹ فرخندہ تحسین، کنٹرولر نیوز پنجاب لاہور سجاد پرویز، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکشنزشہزاد احمد خالد،ڈاکٹرسجاد حسین اسسٹنٹ پروفیسر، سینئر اساتذہ کرام اور آفیسرز شریک ہوئے۔وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبو ب نے کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ، صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذولفقار علی مان کا خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید تابش الوری جیسی شخصیت کی سربراہی میں بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے پاکستانی جامعات میں ادبی اور ثقافتی میلے کا اہتمام کر کے ایک نئی روایت قائم کی ہے۔ اس ایونٹ کو اب ایک سالانہ تقریب کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادب اور ثقافت کا تعلیم سے گہرا رشتہ ہے۔ دنیا بھر میں جامعات ادب وثقافت کے ساتھ جدید علوم کو ہم آہنگ کر کے ایک نیا تعلیمی انقلاب برپا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادبی اور ثقافتی میلے کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات شاندار انداز میں منعقد کی جائیں گی اور تشہیر کے شعبے کو موثر بنانے کے لیے جامعہ اسلامیہ کی میڈیا ایلومنائی کو شامل کیا جائیگا۔قومی سطح کے قرات، نعت اور تقریری مقابلے منعقد ہوں گے۔اس موقع پر ایک بڑی صنعتی وتجارتی نمائش اور پھولوں کی نمائش منعقد ہو گی جس میں مقامی اِدارے شریک ہوں گے۔ وائس چانسلر کے وژن کے مطابق علاقے کی جامعات اور تعلیمی اِداروں، سرکاری اور تجارتی اِداروں اور ادبی تنظیموں کے علاوہ معاشرے کے تمام اہم طبقات کو اس لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول میں بھرپور طریقے سے شریک کیا جائے گا۔ اس موقع پرڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکشنز اور فوکل پرسن شہزاد احمد خالد نے مختلف ایونٹس اور انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

Share this with your friends