Under the auspices of Multan Arts Council, an literary gathering featuring recitation of Na’at poetry whose topic was “Through the mercy of Allah, and the vision of Muhammad”,  held on April 13, 2023. Renowned poet and lawyer, Mr. Wasim Mutaza Advocate, presided over the event organized by Multan Arts Council. Special guests included Dr. Fareed Sharif, Dr. Shauzab Kaasmi, Dr. Maqbool Gilani, and Qamar Raza Shahzad, who are Directors of Multan Division Colleges. A sample of the poetry recited by esteemed poets was:

غرقاب ھوئی ملت بیضا کی یہ کشتی
اے آقا نکالو اسے اب گہرے بھنور سے
وسیم ممتاز ایڈووکیٹ

آقا نے عطا کی’بشریت کو وہ معراج
باطل ہمہ اوقات ھے شرمندہ’بشر سے
ڈاکٹر شوذب کاظمی

سب جن و ملک میری طرف دیکھ رھے ھیں
میں آج ھی آیا ھوں مدینے کے سفر سے
ڈاکٹر مقبول گیلانی

سب حال بیاں ھوگیا سرکار کے آگے
میں چپ تھا مگر اشک مری آنکھ سے برسے
قمر رضا شہزاد

پڑھنا ہی درود آپکا ھے جن کا وظیفہ
کیسے نہیں نکلیں گے مقدر کے بھنور سے
محمد سلیم قیصر

آدم سے کہیں پہلے بھی تھا نور محمد
آدم نے ثمر پایا اسی نوری شجر سے
پروفیسر مبشر مہدی

انوار کی رم جھم ھے مدینے کے نگر سے
کیسے ھو بیاں نور کی توصیف بشر سے
عباس ملک

اک لفظ بھی خوش خط مجھے لکھنا نہیں آتا
آتا ھے فقط اسم محمد کے ہنر سے
محمد مختار علی

ہر اوج فقط آپ ھی کے زیر قدم ھے
سیکھا ھے یہ معراج کے اس اعلی سفر سے
فہیم ممتاز ایڈووکیٹ

جنت کا میں حقدار نہیں پھر بھی ملے گی
اللہ کی رحمت سے محمد کی نظر سے
اعجاز سمرا

مسجد بھی بھری رھتی ھے ان کی تو ھمیشہ
ھوتا ھے یہ سب ان کی محبت کے اثر سے
احمد مسعود قریشی

الفت ھے مجھے آمنہ بی بی کے پسر سے
لیٹا ھے پنگوڑے میں مگر کھیلے قمر سے
آصف حیات

حسنین کا صدقہ ھے علی بانٹ رھے ھیں
اللہ کی رحمت سے محمد کی نظر سے
دلاور حسین دلاور

دوجگ ھیں منور اسی خورشید وقمر سے
آ دیکھ محمد کو تو قرآں کی نظر سے
رکسار

میں اپنے مقدر پہ سدا ناز کروں گا
آجائے بلاوا مجھے طیبہ کے نگر
اویس ممتاز


Clicks From Event
Multan Arts Council Literary Gathering

Multan Arts Council Literary Gathering

Multan Arts Council Literary Gathering

People Views On Social Media

 


ملتان آرٹس کونسل کے زیر اھتمام 13 اپریل 2023 کو “اللہ کی رحمت سے محمد کی نظر سے” نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا. اس مہم کی صدارت نامور شاعر اور قانون دان جناب وسیم ممتاز ایڈووکیٹ نے کی. مہمانان میں خصوصی ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن جناب ڈاکٹر فرید شریف، ڈاکٹر شوذب کاظمی، ڈاکٹر مقبول گیلانی، اور قمر رضا شہزاد شامل تھے

Share this with your friends