Hafeez-Aoj

مرزا حفیظ اوج

مرزا حفیظ اوج شاعر، ادیب، نثر نگار اور ناول نگار ہیں. 26 فروری 1987 کو پیدا ہوئے، پہلا نعتیہ مجموعہ “ذکر منیر” 2020 میں شائع ہوا اور غزلیہ مجموعہ “مظہرِ جاناں” ان دنوں زیر طبع ہے. اس کے علاوہ ان کی مزید دو کتب عنقریب  ادب کی زینت بننے والی ہیں. درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں. عالمی اردو جریدہ “ورثہ” کے معاون مدیر ہونے کے ساتھ غضنفر ادب اکیڈمی پاکستان کے نائب صدر اور ادارہ فروغ نعت ملتان کے جنرل سیکرٹری ہیں. انہوں نے اپنا ادبی سفر 2009 میں شروع کیا. یہ معاشرتی ناانصافیوں اور حالات حاضرہ کو شاعری میں پرونے کا خاص ملکہ رکھتے ہیں.