لاک ڈاؤن کے دوران 2019 سے 2021تک جہاں بیماری نے سب کو پریشان کر رکھا تھا وہیں اردو شاعری، ناول اور افسانے بنے لوگوں کی تنہائی کا سہارا۔اور شاید یہ ہی وجہ ہے کہ سال 2021کے آخر میں جیسے ہی لاک ڈاون کھلا تو ایک بڑی تعداد میں اردو کی محفلوں کا انعقاد بھی دیکھنے کو ملا۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ آج کے اس جرید ترین ٹیکنالوجی کے وقت میں بھی لوگوں دلوں میں اردو کی محبت جس سے اردو ادب کا جامع ہونا بھی واضح ہوتا ہے۔ لاک ڈاون کے دوران، ادیبوں اور شاعروں کے پاس اپنے خیالات اور تخلیقی یا تنقیدی کاموں کو کاغذ پر رکھنے کے لیے کافی وقت تھا۔ جو کہ دسمبر کے آخر میں کانفرنس اور ادبی اجتماعات کی صورت میں دیکھنے کو ملا۔جو کہ لوگوں کی اردوادب میں دلچسپی کو واضح طور پہ ظاہر کرتا ہے۔
ڈان نیوز میں بھی آج اردو ادب کے حوالے سے تفصیلات کو موضوع بنا یا گیا کہ پچھلے سال کے دوران شائع ہونے والی کتابوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ان سب کا یہاں ذکر کرنا ممکن نہیں۔ اگر ہم شاعری کی بات بات کریں کہ شاعری اب بھی ادبی طبقے کے درمیان جڑی ہوئی ہے۔ 2021 میں مقبول شاعروں کی چند کلیات یا جمع کردہ کام شائع ہوئے۔ مقبول مزاح نگار انور مسعود کے افسانوں کا مجموعہ بھی شائع ہوا۔