Under the auspices of the Urdu Academy Delhi, the second “Jashn-e-Jamhuriat Mushaira” (Poetry Recital Celebrating Democracy) was held at the India Islamic Cultural Centre on Lodhi Road, New Delhi. Guests were welcomed with a bouquet of flowers and the event was inaugurated by lighting candles.
Famous poet Tahir Faraz presided over the poetry recital, while Dr. Rahman Masood was responsible for organizing the event. Reshma Farooqi organized the opening program.
Vice Chairman of the Urdu Academy Delhi, Haji Taj Mohammad, expressed his gratitude to all the poets and participants in his welcoming remarks, stating that this is a historic and traditional poetry recital and is essentially a series of recitals that started with the Lal Qila Mushaira (Poetry Recital at the Red Fort). It was decided this year to hold Jashn-e-Jamhuriat Mushaira in different places, and the dates for these recitals will be announced soon. This is the second Jashn-e-Jamhuriat Mushaira.
He thanked the Chief Minister of Delhi, Arvind Kejriwal, and Deputy Chief Minister, Manish Sisodia, for their leadership and guidance, stating that under their supervision and guidance, they are continuously moving forward and organizing such programs is possible.
Delhi’s Minister for Food and Civil Supplies, Imran Hussain, participated in the event as a special guest. He expressed his thoughts on this occasion and congratulated the Urdu Academy for deserving such programs. The minister also welcomed all the poets and participants. He stated that this year’s Jashn-e-Jamhuriat Mushaira has been divided into four parts, and this is the second recital.
اردو اکادمی دہلی کی جانب سے جشنِ جمہوریت کے تحت دوسرا ’مشاعرہ جشن جمہوریت‘ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، لودھی روڈ،نئی دہلی میں منعقد ہوا۔اس موقع پرمہمانوں کو گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا گیا ۔جب کہ شمع روشن کرکے مشاعرے کا باضابطہ آغاز ہوا۔
مشاعرے کی صدارت معروف شاعرطاہر فراز نے کی اورمشاعرے کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر رحمان مصور نے انجام دیے۔جب کہ افتتاحی پروگرام کی نظامت ریشما فاروقی نے کی۔
اردو اکادمی دہلی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد نے استقبالیہ کلمات میں تمام شعرائے کرام اور شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ تاریخی اور روایتی مشاعرہ ہے،یہ مشاعرہ بنیادی طور پر لال قلعے کے مشاعرے کی ایک کڑی ہے۔ ہم نے اس سال مختلف مقامات پر مشاعرہ جشن جمہوریت منعقد کرانے کا فیصلہکیا ہے، بہت جلد مختلف مقامات پر مشاعروں کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔یہ مشاعرہ جشن جمہوریت کا دوسرا مشاعرہ ہے۔ انھوں نے وزیراعلیٰ،دہلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلیٰ،دہلی منیش سسودیا کا شکریہ ادا کیا اور کہ ان کی سرپرستی اور رہنمائی میں ہم مستقل آگے بڑھ رہے ہیں اور اس نوعیت کے پروگراموں کا انعقاد ممکن ہو پا رہا ہے۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے دہلی کے وزیر برائے خوراک و رسدعمران حسین نے شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس نوعیت کے پروگرام کے لیے پوری اردو اکادمی مبارک باد کی مستحق ہے۔ وزیر موصوف نے تمام شرکا اور شعرائے کرام کا بھی استقبال کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس سال مشاعرۂ جشن جمہوریت کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کے تحت یہ دوسرا مشاعرہ منعقد ہورہا ہے ابھی دو مختلف جگہوں پر دو مشاعرے کا انعقاد ہونا باقی ہے۔انہوں نے اردو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو کسی مذہب کی زبان نہیں بلکہ یہ محبت کی زبان ہے، یہ زبان اس کی ہے جو اسے بولتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مشاعرے میں شرکت کرکے مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے اور ذہنی سکون ملتا ہے۔