ہندوستان کے مشہور شاعر اکبر الہ آبادی کا نام بدل کر اکبر پریاگ راج کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا .یاد رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی انتہا پسند حکومت نے 2018 میں الہ آباد ضلع کا نام بدل کر پریاگ راج رکھ دیا تھا۔ہندوستانی میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا کہ مشہور مسلم شاعر اکبر الہ آبادی کا نام تبدیل کرنے کے ہندوستانی حکومت کے اقدام پر نیٹیزنز نے غصے سے ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ریاستی حکومت کے ماتحت ایک خود مختار ادارہ، اتر پردیش ہائر ایجوکیشن سروسز کمیشن UPHESC کے مطابق، شاعر کا نام اب اکبر پریاگ راج رکھ دیا گیا ہے.
الہ آباد ضلع کا نام یوگی آدتیہ ناتھ کی انتہا پسند حکومت نے 2018 میں پریاگ راج رکھ دیا تھا۔اردو شاعر سید اکبر حسین، جو اکبر الہ آبادی کے نام سے مشہور ہیں، کا نامUPHESCکی آفیشل ویب سائٹ پر “الہ آباد کے بارے میں” سیکشن میں اکبر پریاگراج کے لیے اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ شہر سے تعلق رکھنے والے شاعروں اور ادیبوں کا حوالہ دیتے ہوئے ویب سائٹ کہتی ہے، ”ہندی ادب کے علاوہ فارسی اور اردو ادب کا بھی شہر میں مطالعہ کیا جاتا ہے۔ریاستی حکومت نے ایسے تمام ادیبوں یا شاعروں کے نام بدل دیے ہیں جنہوں نے “الہ آبادی” کو بطور لاحقہ استعمال کیا تھا اور اپنے ناموں کو UPHESC کی ویب سائٹ پر “پریاگ راج” کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا تھا۔سوالوں کے جواب میں، یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم دنیش شرما نے دی پرنٹ کو بتایا کہ وہ ان تبدیلیوں سے واقف نہیں تھے اور یہ کہUPHESCایک خود مختار ادارہ ہے۔مجھے نام کی تبدیلی کے بارے میںUPHESCکے عہدیداروں سے معلوم کرنا پڑے گا، یہ ایک خود مختار ادارہ ہے،” انہوں نے اشاعت کو بتایا۔

عوام کے شدید احتجاج کے بعد سیکریٹری تعلیم نے نام تبدیل کرنے پر منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ ہیک ہوگئی تھی، جس کے بعد ہیکرز نے اکبر الہٰ آبادی کا نام تبدیل کیا، ہم نے نشاندہی کرنے کے بعد انتظامیہ کو غلطی درست کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما جوشی نے کہا کہ ہم نے اکبر الہٰ آبادی کا نام ہندی میں لکھا جو تکنیکی غلطی کی وجہ سے انگریزی میں تبدیل ہوگیا.

Share this with your friends