On May 10, 2023, Wednesday, after Isha prayer, Aziz Al-Masjid Jamia Ashrafiya Mubarakpur held a counseling session for thinking and vision, in which many students of Ashrafiya who had passion for writing and poetry participated. Ashrafiya’s Bazam E Mushaira started with the recitation of Kalam Allah by Maulana Nawaz Sahib, then Naat Pak was offered by Maulana Noori Sahib in the Bargah of Rasulullah Sallallahu Alaihi Wasallam.
Later, Maulana Nishat Rumi Misbahi, the vice president of Bazm, briefly highlighted the aims and objectives of Qiyam Dibastan Fikkar wa Nazar and said a very good thing that “The bigger the responsibility, the bigger the responsibility, therefore! Taking care of the centrality of Jamia Al-Ashrafiya, it is necessary to make ourselves bigger in every respect. And in the recent past, among the children of Jamia Ashrafia, Allama Badr Al-Qadri, Allama Sharar Misbahi and Allama Yasin Akhtar Misbahi, may God bless him and grant him peace, have great writers among us. have left. We should go ahead and try to replace them so that the work of broadcasting and spreading the message of Ahl-e-Sunnat and suppression of falsehood will continue.” Highlighting the importance, need and usefulness of pens and paper, he spoke in detail to awaken the writing taste in the students. A lot of work was done under the banner of Nazar. In the beginning, the student who did not know how to hold the pen correctly became worthy of publishing his articles in magazines and journals. “Not found, but consistency with hard work is a prerequisite for mastery at any task” then you leave with the methods of obtaining membership. After salat and salam, the prayer ended with Qumri Sahib’s prayer
For information, in order to develop the writing taste among Ashrafiya students, after the last half of the year, some intelligent, talented and active students of Jamia Ashrafiya had formed an organization called Dabastan Fiqr and Nazar, under the banner of which students in every fortnight Essay is written by providing topic and content. Dabastan Fiqr and Nazar has three groups A/B/C and each student is placed in the respective group according to his ability. A few talented students of the university are selected for correcting the practical essays, who point out the mistakes and tell about the ways to improve the essay, the better essays are also placed in the newspaper and at the end of the session. There is also a prize competition in which prizes are awarded to two to three students from each group who write best. Last year, there was a good impression among the students regarding the organization, seeing that this time Arbab Dabastan Fiqr and Nazar has decided to continue this caravan.
Another branch of Dabastan Fiqr and Nazar, thought and vision is Bazam mushaira. This festival is also celebrated twice a month. Naat Pak is given for each verse and one stanza is given for each ghazal. The people of art present their words by testing these stanzas, which are corrected by the President, and in each verse, useful things related to the art of poetry are also explained, which are useful for all the new and old students who are interested in this art. They are helpful. Currently, these two caravans are moving towards success under the chairmanship of Maulana Saqib Qamri Misbahi. May Allah make this movement successful and give great reward to all the supporters.
Social Media Posts
گزشتہ شب مؤرخہ 10 مئی 2023 بروز بدھ بعد نماز عشاء عزیز المساجد جامعہ اشرفیہ مبارکپور میں دبستان فکر و نظر کی مشاورتی بزم منعقد ہوئی جس میں قرطاس و قلم اور شعر و شاعری سے شغف رکھنے والے کثیر طلبۂ اشرفیہ نے شرکت کی۔
بزم کا آغاز مولانا نوازش صاحب کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، پھر بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و سلم میں مولانا نوری صاحب کی جانب سے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
بعد ازیں بزم کے نائب صدر مولانا نشاط رومی مصباحی نے قیام دبستان فکر و نظر کے اغراض و مقاصد پر اختصار کے ساتھ روشنی ڈالتے ہوئے بڑی اچھی بات کہی کہ “جو بڑا ہوتا ہے اس کی ذمہ داری بھی بڑی ہوتی ہے، لہذا! ہمیں مادر علمی الجامعۃ الاشرفیہ کی مرکزیت کا خیال رکھتے ہوئے خود کو ہر اعتبار سے بڑا بنانے کی ضرورت ہے۔ اور ماضی قریب میں فرزندان جامعہ اشرفیہ میں سے علامہ بدر القادری، علامہ شرر مصباحی اور علامہ یٰسین اختر مصباحی رحمھم اللہ جیسے بڑے بڑے قلم کار ہمارے بیچ سے رخصت ہو چکے ہیں۔ ہمیں آگے بڑھ کر ان کی جگہ پر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ پیغام اہلسنت کی نشر و اشاعت اور باطل کی سرکوبی کا کام بدستور جاری رہے” پھر اخیر میں دبستان فکر و نظر کے صدر مولانا ثاقب قمری مصباحی نے قرطاس و قلم کی اہمیت، ضرورت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کے اندر تحریری ذوق بیدار کرنے کے لیے قدرے تفصیل کے ساتھ گفتگو کی، آپ نے سال گزشتہ کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “الحمد للّہ مختصر سے وقت میں دبستان فکر و نظر کے بینر تلے کافی کام کیا گیا، ابتدا میں جس طالب علم کو صحیح سے قلم پکڑنے کا شعور نہیں تھا وہ اخیر وقت میں رسائل و جرائد میں اپنے مضامین شائع کروانے کے لائق ہو گئے، مزید آپ نے فرمایا کہ کامیابی ایک دن میں نہیں ملتی بلکہ کسی بھی کام میں مہارت حاصل کرنے کے لیے محنت کے ساتھ مستقل مزاجی شرط ہے” پھر آپ رکنیت حاصل کرنے کے طریقوں کو بتاتے ہوئے رخصت ہوگیے۔ صلوۃ و سلام کے بعد قمری صاحب ہی کی دعا پر بزم کا اختتام ہوا
معلومات کے لیے بتادیں کہ طلبۂ اشرفیہ کے اندر تحریری ذوق پروان چڑھانے کے لیے سال گزشتہ ششماہی بعد جامعہ اشرفیہ کے چند باشعور و باصلاحیت اور متحرک طلبہ نے ایک تنظیم بنام دبستان فکر و نظر تشکیل دی تھی، جس کے بینر تلے ہر پندرہ دن میں طلبہ کو موضوع و مواد فراہم کرکے مضمون لکھوایا جاتا ہے۔ اس میں الف/ب/ج تین گروپ ہوتے ہیں ہر طالب علم کو اس کی صلاحیت کے لحاظ سے متعلقہ گروپ میں رکھا جاتا ہے۔ مشقی مضامین کی اصلاح کے لیے جامعہ ہی کے چند باصلاحیت طلبہ منتخب ہوتے ہیں جو غلطیوں کی نشاندہی کرکے مضمون کو خوب سے خوب تر بنانے کے طریقوں کے بارے میں بتاتے ہیں، بہتر مضامین کو اخبار میں بھی جگہ دلوائی جاتی ہے اور سیشن کے اخیر میں انعامی مسابقہ بھی ہوتا ہے جس میں ہر گروپ سے بہتر لکھنے والوں میں سے دو دو تین تین طلبہ کو انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔ گزشتہ سال تنظیم کے تعلق سے طلبہ میں کافی اچھا تاثر رہا تھا جس کو دیکھتے ہوئے اس بار پھر ارباب دبستان فکر و نظر نے اس قافلہ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبستان فکر و نظر کی ایک دوسری شاخ بزم مشاعرہ بھی ہے۔ یہ بزم بھی مہینے میں دو مرتبہ سجتی ہے۔ ہر بزم کے لیے نعت پاک اور غزل کے لیے ایک ایک مصرع طرح دیا جاتا ہے۔ اہل فن حضرات ان مصرعوں پر طبع آزمائی کرکے اپنا کلام پیش کرتے ہیں جس کی اصلاح صدر بزم کرتے ہیں اور ہر بزم میں فن شاعری کے تعلق سے مفید باتیں بھی بیان کی جاتی ہیں جو اس فن سے دلچسپی رکھنے والے نئے اور پرانے سبھی طلبہ کے لیے معاون ثابت ہوتی ہیں۔ فی الحال یہ دونوں قافلہ مولانا ثاقب قمری مصباحی کی صدارت میں کامیابی کی طرف رواں دواں ہے۔ اللہ تعالیٰ اس تحریک کو کامیاب بنائے اور جملہ معاونین کو اجر عظیم عطا فرمائے۔