امجد اسلام امجد اردو شاعر، ڈراما نگار اور کالم نگار تھے. ۔ ان کاٹی وی پہ سب سے مقبول ڈرامہ وارث رہا. ۔ ان کے متعدد شعری مجموعات کے علاوہ تنقیدی مضامین کی ایک کتاب ” تاثرات” شائع ہوچکی ہے۔ “عکس” ان کی عربی صلاحیت کے ساتھ ہی شعر گوئی کی خصوصیات کو بتاتا ہے۔ اس مجموعے میں انہوں نے جدید عربی نظموں کا ترجمہ کیا ہے۔ اس ترجمہ کے توسط سے انہوں نے دور حاضر کی عرب فلسطینی شاعری سے اردو داں طبقے کو آگاہ ہونے کاموقع فراہم کیا ہے۔ ان اشعار میں آزادی اور انصاف کے تحفظ کے لئے ان کی جدو جہد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ کتاب قاری کو فلسطین کی طویل جدو جہد کے بارے میں کئی اہم معلومات فراہم کرتی ہے ۔ گویا کہ یہ مجموعہ عربی شاعری کا ایک نمائندہ انتخاب ہے۔ ان ترجموں کے بیشتر حصے پاکستان کے مختلف اخباروں میں شائع ہو چکے ہیں.

Share this with your friends