امجد اسلام امجد اردو شاعر، ڈراما نگار اور کالم نگار تھے. ۔ ان کاٹی وی پہ سب سے مقبول ڈرامہ وارث رہا. ۔ ان کے متعدد شعری مجموعات کے علاوہ تنقیدی مضامین کی ایک کتاب ” تاثرات” شائع ہوچکی ہے۔ “عکس” ان کی عربی صلاحیت کے ساتھ ہی شعر گوئی کی خصوصیات کو بتاتا ہے۔ اس مجموعے میں انہوں نے جدید عربی نظموں کا ترجمہ کیا ہے۔ اس ترجمہ کے توسط سے انہوں نے دور حاضر کی عرب فلسطینی شاعری سے اردو داں طبقے کو آگاہ ہونے کاموقع فراہم کیا ہے۔ ان اشعار میں آزادی اور انصاف کے تحفظ کے لئے ان کی جدو جہد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ کتاب قاری کو فلسطین کی طویل جدو جہد کے بارے میں کئی اہم معلومات فراہم کرتی ہے ۔ گویا کہ یہ مجموعہ عربی شاعری کا ایک نمائندہ انتخاب ہے۔ ان ترجموں کے بیشتر حصے پاکستان کے مختلف اخباروں میں شائع ہو چکے ہیں.
AKS – by Amjid Islam Amjid
- Genre : Poetry
- Categorey : Poetry
- Pricing : 400 PKR
- Published in : 2011
- Published by : Sang-e-Meel
- Edition no : 3rd
- Pages :112
KHUD SAY KHUDA TAK - by Nasir Iftekhar
خود سے خدا تک یہ کتاب خودی کی پہچان کے بارے میں ہے, یہ کتاب صراط مستقیم کی طرف لے جاتی ہے یہ کتاب اللہ سے دوستی کے بارے میں ہے. یہ کتاب سچ اور حق کے بارے میں ہے. یہ لا شعور کو بیدار کرنے والی کتاب ہے. خود سے خدا تک عقل و فہم کو روشن کرنے والی کتاب ہے. یہ کتاب ہر اس شخص کے لیے لکھی گئی ہے جو اسے ہڑھنے جا رہا ہے.
February 11, 2023