رمضان میری جان

اللہ تعالی کی ہمارے اوپر کروڑوں مہربانیاں ہیں اور ان سب میں سے ایک سب سے بڑی مہربانی یہ ہے کہ ہمیں سالانہ انتہائی شاندار اور بابرکت مہینہ رمضان عطا فرمایا جاتا ہے  ۔جس کے اندر انسان کی نیکیوں کا اجر بڑھا چڑھا کر اس کو دیا جاتا ہے ۔

Happy Ramadan

رمضان مہینوں کا سردار  

 رمضان کا مہینہ سب مہینوں کا سردار ہے نیکیاں جمع کرنے کا مہینہ ہے ۔ کہتے ہیں رمضان کا مہینہ مہمان کے طور پر آتا ہے جیسے گھر میں کوئی بڑا مہمان آنے والا ہو تو اس کی تیاری اسی حساب سے کی جاتی ہے  تو کوشش کرنی چاہئے کے رمضان کی تیاری بھی اسی کے حساب سے کی جائے ۔  

 اللہ پاک نے فرمایا ہے کہ

 “رمضان میرا مہینہ ہے اور اس کا اجر بھی میں ہی دوں گا”

 

 تو جب ہم بے شمار اجر کے بارے میں سوچیں گے تو اس کے لیے بہترین تیاری کر پائیں گے ۔ رمضان کی تیاری کو دو طریقوں سے کیا جا تا ہے ۔ایک ہے  دنیاوی اعتبار سے اور ایک ہے دینی اعتبار سے۔

شعبان کے روزے

 دینی اعتبار سے تیاری کی بات کریں تو سب سے پہلے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا طرز عمل کا ذکر کرنا بہت ضروری ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کا استقبال کیسے کرتے تھے تو ہمارے نبی پاک شعبان کے مہینے سے روزے رکھنا شروع کر دیتے تھے اپنی عبادات کا دورانیہ بڑھا دیتے تھے یہ تو تھا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال رمضان۔ تو  ہمیں رمضان کے استقبال کی تیاری کیسے کرنی چاہیے ؟

رمضان کے تیاری

  سب سے پہلے تو ہمیں رمضان میں تہجد کی نماز کا بہت اہتمام کرنا چاہیے  اور تراویح میں قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے اور یہ سارے اہتمام شعبان کے مہینے سے ہی شروع کر دینے چاہیں تاکہ رمضان میں عبادت کرنا بہت آسان ہو جائے اور اس کے علاوہ رمضان کے ماہ مبارک میں تلاوت کرنے سے دلی روحانیت بڑھتی ہے اور ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ شعبان المعظم کے مہینے سے ہی اللہ تعالی کے حضور دل کی گہرائیوں سے دعا مانگنا شروع کر دیں

Ramadan Alphabetical Meaning

 نماز 

 خلوص کے ساتھ پڑھنا ایک بہت بڑا روحانی عمل ہے تربیت نفس اور تزکیہ نفس بھی رمضان میں  کرنا بہت ضروری ہے ہم اپنے نفس کی تربیت کرکے اپنی آئندہ کی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں کوشش کرنی چاہیے ہم اپنی زندگی سے لغویات کو نکالنا شروع کر دیں جب ہماری زندگی سے لغویات نکل جائیں گی تو باقی بچا وقت عبادت ہی عبادت ہے۔ جھوٹ غیبت، بغض اور حسد جیسی روحانی بیماریوں سے بچنے کی دعا بھی مانگنی چاہیے اور اس کا عملی مظاہرہ شعبان سے ہی شروع کر دینا چاہیے ہمیں یہ نہیں کرنا چاہئے کہ ہم اپنا شعبان تو غفلت میں گزار دیں اور رمضان کی آمد کے ساتھ ہی تمام اعمال کو سدھارنے کی کوشش کرنے لگیں جب کہ شعبان میں کی جانے والی تیاریوں کے اثرات ہمیشہ رمضان میں ہی نظر آتے ہیں 

 

قرآن کی تلاوت اور تفسیر 

 سب سے بڑی روحانی تیاری ہے  قرآن پاک کے پڑھنے سے روحانیت بڑھتی ہے اور دل کا سکون بڑھ جاتا ہے، قرآن کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اسکو سمجھ کے پڑھنا نہائیت ضروری ہے  

Quran Ayat for ramadan

صدقہ دینا

 رمضان میں صدقہ دینے کی عادت کو بڑھا دینا چاہیے  تاکہ وہ لوگ جن کے پاس زندگی کی آسائشوں کی کمی ہے وہ بھی اچھے طریقے سے اور آسانی سے روزے رکھ سکیں۔

ہمسائیوں کا خیال رکھنا

 خاص طور پر اپنے ہمسایوں کا بہت زیادہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ کہیں کوئی ضرورت مند تو موجود نہیں۔ کوئی ایسا شخص تو نہیں جو سحری یا افطاری کا بندوبست نہیں کر سکتا تو اس تک راشن پہنچایا جائے۔

گھریلو کاموں کا نپٹانا

 تو اب بات آتی ہے دنیاوی تیاریوں کی دنیاوی تیاریوں میں سب سے پہلے تو اپنے گھر کے غیر ضروری کام سمیٹ لینا چاہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزارا جا سکے

سادہ سحری اور افطاری

Ramadan Eatings habbits

 افطاری پر تعیش بنانے کے بجائے سادہ اور غذائیت سے بھرپور رکھنے کی تیاری رکھنی چاہیے تاکہ رمضان کے بعد بیماریاں ہمیں گھیر نہ سکیں, صحت کی حفاظت رمضان میں بہت ضروری ہے کیونکہ اگر صحت ٹھیک ہوگی تو عبادات کا لطف بھی دوبالا ہوجائے گا تو صحت کی تیاری کے لیے ضروری ہے کہ ایک صحیح اور متوازن غذا کھانے کی سحری اور افطاری میں عادت کو اپنایا جائے اور اس کے لیے باقاعدہ ٹائم ٹیبل بنایا جائےروزے کی تیاری کے لیے سحری کے لئے کچھ ہلکی پھلکی چیزیں دودھ دلیہ پراٹھے اور دہی وغیرہ اس کو بھی پہلے سے تیار کرکے رکھ لیں تاکہ زیادہ پکانے کی فکر نہ ہو

عید کی شاپنگ 

عید کی شاپنگ جو کہ رمضان کے آ خر میں ایک بہت بڑی تیاری کے طور پر سمجھی جاتی ہے  کوشش کرنی چاہیےکہ عبادت اور برکتوں والی گھڑیاں بازاروں میں نہ گزاریں

وقت کا صحیح استعمال

غیر ضروری کاموں میں دوستوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ان کے ساتھ گپ شپ انٹرنیٹ کا غیر ضروری استعمال لا یعنی گفتگو ،سوشل میڈیا کا استعمال جو اکثر ہمیں گناہ کی طرف لے جاتا ہے اس کو بھی چھوڑ دینا چاہیے اس کے علاوہ آؤٹنگ تفریحات فوڈ پوائنٹ پر جانا یا سحری اور افطاری باہر کرنا یہ بھی رمضان کے لیے چھوڑ دینا چاہیے تاکہ عبادت کا وقت ضائع نہ ہو سکے ,

Ramad Rule of sleep and pay  

ضروری ہے وقت ضائع کرنے سے بچیں رمضان کو گناہوں سے پاک عبادت میں گزاریں ۔ اور کوشش کریں کہ رمضان میں ہی اپنا لائف اسٹائل بدل  لیں تاکہ رمضان کے بعد کی زندگی بھی بہتر طریقے سے گزار سکیں  بہرحال رمضان عبادت  کا مہینہ ہےاور اس میں کئے جانے والے ہر عمل کا اجر دوگنا ہو کر ملتا ہے چاہے وہ نماز ہو چاہے قرآن کی تلاوت ہو یا کوئی عملی یا روحانی عبادت ہو تو کوشش کرنی چاہئے کہ اپنے دل کو حسد اور بغض سے پاک رکھیں زیادہ سے زیادہ استغفار کریں، شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگیں اور زیادہ سے زیادہ عبادت میں دل لگائیں تاکہ  ہماری دنیا بھی بہتر گزرےاور آخرت بھی اچھی ہو ۔

چشمہِ بار ہو کہ مہمان آ گیا
دامن میں الہی، تحفہِ ذیشان آگیا 

Share this with your friends