ثمینہ آصف
ثمینہ آصف ایک کالم نگار ہیں ۔ 11مارچ 1978ء کو ضلع جھنگ کے ایک نواحی گاؤں میں پیدا ہوئیں ۔انہوں نے اپنی تعلیم لاہور میں مکمل کی۔اورپنجاب یو نیورسٹی سے اردو ادب میں ایم اے کی ڈگری لی ۔بچپن سے ہی وہ کہانیاں پڑھنے کا شوق رکھتی تھیں جو کہ آہستہ آہستہ اردو ادب سے محبت میں ڈھلتا چلا گیا۔ کالج میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی انہوں نے نواۓ وقت اخبار میں کالم نگاری شروع کر دی۔ان میں مذہب،معاشرتی مسائل اور ادب سے خاص لگاؤ ہے اور ان موضوعات کو وہ اپنے قلم کے ذریعے زیر بحث رکھتی ہیں اور مستقبل میں ان موضوعات پر تخلیقی کام جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہیں ان کے خیال میں ایک اچھی تحریر معاشرے میں مثبت تبدیلی کی وجہ بنتی ہے۔