“Zalim Mohabbat” by Hijab Imtiaz Ali is a unique novel that combines both the subject matter and artistic merit of beauty, love, and aesthetics. Imtiaz Ali’s other novels also overflow with beauty and love. “Zalim Mohabbat” is a story of love that portrays new horizons and illuminations. While the novel’s theme is undoubtedly love and beauty, classifying it as merely a romantic novel would be inappropriate and misleading.

One of the important characters in Hijab Imtiaz Ali’s novel is a lady named Begum Zubeida, who is presented as the protector of her family’s prestige, principles, and traditions. She desires to see her family’s values and norms passed down to future generations and adopts a conciliatory style. The story of love between two members of the Nawab family is brilliantly and skillfully presented by Imtiaz Ali in “Zalim Mohabbat.”

The novel’s most important character is “Rohi,” an educated, serious, polite, beautiful, dignified, kind-hearted, and brave girl. The novel also emphasizes that Rohi possesses an extraordinary ability to exercise restraint, patience, independence, and resilience.

“Zalim Mohabbat” is a love story that is brimming with Rohi’s love, and Hijab Imtiaz Ali has masterfully brought it to life with his artistic and literary prowess. It is a romantic and psychological novel that is an excellent example of intellectual and artistic merit. Hijab Imtiaz Ali’s successful creation of this novel is praiseworthy. While the novel’s theme is love and beauty, it is essentially an act of rebellion against outdated customs, traditions, and norms. After reading the rest of the novel, you will be able to form a better opinion.


حجاب امتیاز علی کا ناول “ظالم محبت” اپنی نوعیت کا واحد ناول ہے جو موضوع اور فنی اعتبار سے حسن و عشق اور جمالیات سے مزین ہے. حجاب امتیاز علی کے دوسرے ناول بھی حسن و عشق سے لبریز نظر آتے ہیں. “ظالم محبت” عشق کی ایسی داستان ہے جس میں نت نئے پیرائے اور روشنیاں پھوٹتی دیکھائی دیتی ہیں. ناول کا موضوع حسن و عشق ضرور ہے لیکن اسے صرف رومانی ناول قرار دینا نامناسب اور بددیانتی ہوگا. حجاب امتیاز علی کے اس ناول کے اہم کرداروں میں ایک بیگم زبیدہ جو اپنے خاندانی وجاہت اور اصول و روایات کی پاسدار دیکھائی گئی ہے جو نئی نسل میں اپنے خاندانی اصول و ضوابط دیکھنا چاہتی ہے اور مفاہمتی انداز اختیار کرتی ہے. 

ظالم محبت میں حجاب امتیاز علی نے دو نواب خاندان کے دو افراد کی داستانِ محبت بڑی پرکاری اور مہارت سے پیش کی ہے. ناول کا سب سے اہم کردار “روحی” ہے. جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت سنجیدہ، خوش اخلاق، حسن و جمال کی پیکر، باوقار، نیک سیرت، رحم دل اور بہادر لڑکی ہے. اور ساتھ ہی ناول میں یہ بھی بات بیان کی گئی ہے کہ روحی میں کمال ضبط، صبر و استقلال اور قوتِ برداشت کوٹ کوٹ کے بھری ہوئی ہے.

ظالم محبت اسی روحی کی محبت بھری داستان ہے جیسے حجاب امتیاز علی نے نہایت مہارت اور فنی چابکدستی سے برتا ہے. یہ ایک رومانی و نفسیاتی ناول ہے جو فکری و فنی اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے. اسے حجاب امتیاز علی کی کامیاب تخلیق کہی جا سکتی ہے. اس کا موضوع جیسا کہ بیان ہوا حسن و عشق ہے مگر موضوعاتی اعتبار سے یہ دراصل فرسودہ رسم و رواج اور روایات کے خلاف ایک بغاوت کا علم ہے. باقی ناول پڑھ کر آپ زیادہ بہتر انداز سے اپنی رائے قائم کر سکیں گے


This Book is available at sangemeel

For Free PDF Download Click Here

Share this with your friends