“Peer-e-Kamil” is a famous novel written by Umera Ahmed. It is a story of two important turning points in the lives of two characters where they have to make a decision between right and wrong. The central character of the story is Imama Hashim, who is related to the Qadiani community and is a medical student. However, due to certain unavoidable circumstances, Imama embraces Islam. On the other hand, the important character of the novel is Salman Sikandar, who is born a Muslim but has no hint of Islam in his life. However, he is a highly intelligent and clever person. In the beginning of Peer-e-Kamil, Imama is introduced as a student, while Salman is portrayed as a wise man, which gives the impression that there is a significant age difference between the two. But as we read the novel, they both appear to be of the same age.
The biggest strength of the novel is that we see a person like Salman Sikandar, who has a photographic memory and is able to comprehend the taste of everything in the world, but he gets involved in every work that reflects moral degradation. Salar wants to experience everything in the world, even if it means death.
Salar is plagued by several questions throughout the novel that are closely tied to his character development. Umera Ahmed has beautifully depicted Salar’s mental and psychological changes from childhood to adulthood. In particular, his tendency to lie, his habit of following wrongdoing, and his restlessness are all factors that force Salar to search for a perfect spiritual guide whose footsteps he can follow to lead a meaningful life.
Peer-e-Kamil portrays Salar’s positive transformation in various situations, and it would have been wonderful if the same level of love and care had been given to the character of Imama Hashim. Moreover, the novel raises a pertinent question about why Salar only pursued a B.A. degree when society offers many opportunities to nurture brilliant children. Overall, the character of the “perfect spiritual guide” is an impeccable creation that is in line with the reader’s taste.
پیر کامل” مشہور ناول ہے جس کی مصنفہ عمیرہ احمد ہیں۔ یہ ناول در اصل دو کرداروں کی زندگی کے اہم موڑ کی کہانی ہے جہاں صحیح اور غلط کا فیصلہ ان دونوں پر چھوڑ دیا جاتا ہے کہ وہ جس راستے کا انتخاب کرنا چاہیں کر لیں۔ اس کہانی کا مرکزی کردار امامہ ہاشم ہے جو قادیانی گھرانے سے تعلق رکھتی ہے ۔ اور میڈیکل سائنس کی طالبہ ہے لیکن بعد ازاں کچھ ناگزیر حالات کی وجہ سے امامہ اسلام قبول کر لیتی ہے۔اور دوسری طرف ناول کا اہم کردار سالار سکندر ہے۔جو پیدائشی مسلمان تو ہے مگر اس کی زندگی میں اسلام کی جھلک نہیں ہے۔ لیکن وہ کمال درجےکا ذہین و فطین ہے۔ ناول کی ابتدا میں امامہ کو ایک طالبہ کی صورت میں پیش کیا گیا ہے اور سالار کو ایک سمجھدار مرد دیکھایا گیا ہے جس سے یہ گمان ہوتا ہے کہ دونوں کی عمروں میں بہت فرق ہے ۔مگر جب ہم ناول کو پڑھتے چلے جاتے ہیں تو آگے چل کر یہ دونوں ہم عمر لگتے ہیں۔ ناول کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ سالار سکندر کی صورت میں ایک ایسے شخص کو دیکھا یا گیا ہے جو فوٹو گرافک ذہانت رکھتا ہے مگر وہ خود کو ہر اس کام میں ملوث پاتا ہے جو اخلاقی پسماندگی کی عکاسی کرتےہیں۔ سالار دنیا میں موجود ہر چیز کا ذائقہ محسوس کرنا چاہتا ہے چاہے پھر وہ موت ہی کیوں نہ ہو۔
سالار کے ذہن میں چند سوالات جنم لیتے ہیں جو پورے ناول میں اس کے کردار کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔بچپن سے جوانی تک کی ہر دہلیز کو عمیرہ احمد نے خوب برتا ہے ۔ سالار کی ذہنی اور نفسیاتی تبدیلیوں کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔ خصوصاً اس کا امامہ سے جھوٹ بولنا، جرم کا ہر جگہ اس کا پیچھا کرنا، اس کی بے سکونی وغیرہ ان تمام باتوں نے سالار کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ ایک ایسے پیرِ کامل کی تلاش کرے جس کے نقشِ قدم پر یہ چل کر زندگی گزار سکے۔
ناول میں جس طرح سالار کے کردار کی مثبت تبدیلی جگہ جگہ دیکھائی گئی ہیں کاش اتنی محبت امامہ ہاشم کے کردار پر کی جاتی۔ اور ساتھ ہی ناول میں یہ بات ایک سوالیہ نشان ہے کہ سالار کا آئی کیو لیول نہایت شاندار تھا تو اس نے صرف بی۔اے کیوں کیا؟ حالانکہ معاشرے میں ایسے ذہین بچوں کے مستقبل سنوارنے کے لیے بہترین آپشنز موجود ہیں۔ بہر کیف مجموعی طور پر “پیرِ کامل” ایک لاجواب تخلیق ہے جو قاری کے ذوق کے عین مطابق ہے ۔ قاری کو ناول پڑھتے ہوئے کسی جگہ یہ نہیں لگتا کہ یہاں کچھ بات نہیں بنی یا مزا نہیں آیا۔
This Book is available at urdubazaar
For Free PDF Download Click Here