Mumtaz Mufti is a famous Urdu novelist and short story writer. His most famous creations are “Alipur Ka Eli” and “Alkh Nagri”. Mumtaz Mufti’s style is very easy, common sense, simple, and heart-touching Mumtaz Mufti avoids confusion in words and gives very common words to communicate his words with brevity in the cradle of the reader. In his writings, we see the spirit of self-sacrifice, patriotism, sincerity and compassion, and selfless service which distinguishes him from other writers and makes him a prominent mufti.
Actually, this book “Alkh Nagri” is the second part of Mumtaz Mufti’s biography. The first part of it is “Alipur Ka Eli” which describes the events from Mufti’s birth to the establishment of Pakistan in 1905 to his migration to Pakistan in 1947. While this book “Alkh Nagri” covers the events from 1947 till some time before his death.
In “Alipur Ka Eli”, we saw Mufti as a rebel and a person who examines everything with reason. But in Alakhnagari, he seems to be overwhelmed with feelings of devotion and submission. His most prominent observation in the first part of his biography is about women. However, in the second part, his observation is of Qudratullah Shihab, whose personality and character greatly influenced him.
This book can be divided into two main parts. The first twenty-three chapters are a continuation of Alipur’s Eli. He describes his family’s migration from India to Pakistan and the looting and killings that took place during the migration. He describes the different stages of his personal and professional life, observations, and close friends. While in the second part of the book, he describes in great detail the twenty-three years of his life spent with Qudratullah Shahab. As the name of the book shows, the gist is that “Alkh Nagri” is about the second phase of Mufti Sahib’s life, it describes in great detail the events of the India-Pakistan partition and the author’s relationship with Qudratullah Shahab.
ممتاز مفتی اردو کے مشہور ناول نگار اور مختصر کہانی نویس ہیں۔ ان کی سب سے زیادہ مشہور تخلیق “علی پور کا ایلی” اور “الکھ نگری” ہے۔ ممتاز مفتی کا اسلوب نہایت آسان، عام فہم ، سادہ اور دل میں اترنے والا ہے کہ ممتاز مفتی لفظوں میں الجھنے سے گریز کرتے ہیں اور اپنی بات کے ابلاغ کے لئے نہایت عام فہم الفاظ اختصار کے ساتھ قاری کی جھولی میں ڈال میں دیتے ہیں۔ ان کی تحریروں میں ہمیں، ایثار و قربانی کا جذبہ، محب الوطنی، خلوص و ہمددردی، بے لوث خدمت نظر آتی ہے جو انہیں باقی مصنفین سے ممتاز کرتی بلکہ ممتاز مفتی بنتی ہے۔
دراصل یہ کتاب “الکھ نگری” ممتاز مفتی کی سوانح کا دوسرا حصہ ہے ۔ اس کا پہلا حصہ “علی پور کا ایلی” ہے جس میں مفتی کی پیدائش سے لے کر 1905 میں پاکستان کے قیام سے لے کر 1947 میں ان کی پاکستان منتقلی تک کے واقعات کا بیان ہے۔ جبکہ یہ کتاب “الکھ نگری” 1947 سے لے کر ان کی وفات سے کچھ عرصہ پہلے تک کے واقعات کو اپنے اندر سموئے رکھتی ہے۔
“علی پور کا ایلی” میں، ہم نے مفتی کو ایک باغی اور ایک ایسے شخص کے طور پر دیکھا جو ہر چیز کو عقل سے پرکھتا ہے۔ لیکن الکھ نگری میں، وہ عقیدت اور تسلیم کے جذبات میں ڈوبا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ ان کی سوانح عمری کے پہلے حصے میں ان کا سب سے نمایاںمشاہدہ خواتین کا ہے۔ تاہم دوسرے حصے میں ان کا مشاہدہ قدرت اللہ شہاب ہے جن کی شخصیت اور کردار نے انہیں بہت متاثر کیا۔
اس کتاب کو دو اہم حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ پہلے تئیس ابواب علی پور کا ایلی کا تسلسل ہیں۔ وہ اپنے خاندان کی ہندوستان سے پاکستان ہجرت اور ہجرت کے دوران ہونے والی لوٹ مار اور قتل و غارت گری بیان کرتا ہے۔ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے مختلف مراحل مشاہدات اور قریبی دوستوں کو بھی بیان کرتا ہے۔جبکہ کتاب کے دوسرے حصے میں انہوں نے قدرت اللہ شہاب کے ساتھ گزارے اپنی زندگی کے تئیس برسوں کو بڑی تفصیل سے بیان کیا ہے۔جیسا کہ اس کتاب کے نام سے ظاہر ہے، خلاصہ یہ ہے کہ “الکھ نگری” مفتی صاحب کی زندگی کے دوسرے دور کے بارے میں ہے اس میں پاک بھارت تقسیم کے واقعات اور مصنف کے قدرت اللہ شہاب سے تعلق کو نہایت تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
This Book is available at linkshop
For Free PDF Download Click