Alipur Ka Eli is an autobiographical novel written by Mumtaz Mufti which was first published in 1961. It has been more than sixty years since Alipur published Eli, but even today this book is the most popular and read in the Urdu language and literature, or if it is given the award of the best-selling book, it would not be out of place. will One of the most widely read Urdu books in the world be Alipur’s Ali? For a long time, it was considered a fictional novel that describes the evolution of a character, the various stages of his life, and his observations. But after some time, Mumtaz Mufti himself admitted that this story is the story of 40 years of his own life and most of the incidents are based on reality. And Mumtaz Mufti himself also mentioned that the events of this story are from the time before the establishment of Pakistan.
Alipur ka Eli is divided into two parts on the basis of the subject matter
1. Mumtaz Mufti’s rebellion against his father
2. Trying to understand the psychology of women
This book has no specific plot but it is a character story. In biographical books, it has often been seen that the writers hide behind beautiful poetry at some points instead of realism. But not only the happy moments of Mumtaz Mufti’s life but also the deepest and most shameful events have been narrated. He seems disgusted by his father’s words and actions in this book, due to which Mumtaz Mufti openly criticizes his father in this book. Bravery, boldness, and thoughtfulness can be clearly seen in the style of Mumtaz Mufti. Alipur Ka Ali is a great work that every Urdu reader must read at least once in his life. To read Alipur Ka Eli online, you can download it in PDF format from Mawra here. And can also share with your friends.


“علی پور کا ایلی”ممتاز مفتی کاتصنیف کردہ ایک خود نوشت سوانحی ناول ہے جو پہلی بار 1961ء میں شائع ہوا۔ علی پور کا ایلی کو چھپے ساٹھ برس سے زائد کا وقت ہو چکا مگر آج بھی یہ کتاب اردو زبان و ادب میں سب سے زیادہ مقبول اور پڑھی جانے والی ہے، یا اسے بہترین فروخت ہونے والی کتاب کا ایوارڈ دیا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ دنیا بھر میں اردو کی جو کتابیں سب سے زیادہ پڑھی جاتی ہے ان میں سے ایک علی پور کا ایلی بھی ہے۔ ایک طریل عرصے تک اسے ایک افسانوی ناول کے طور پر لیا جاتا رہا جس میں ایک کردار کا ارتقاء، اس کی زندگی کے مختلف مراحل اور مشاہدات کا بیان ہے۔ مگر کچھ عرصے کے بعد ممتاز مفتی نے اس بات کا خود اقرار کیا کہ یہ کہانی ان کی اپنی زندگی کے40 سالوں کی کہانی ہے اور زیادہ تر واقعات حقیقت پر مبنی ہیں۔ اور ممتاز مفتی نے اس بات کا بھی خود ذکر کیا کہ اس کہانی کے واقعات قیام پاکستان سے قبل کے زمانے کے ہیں۔
علی پور کا ایلی موضوع کے اعتبار سے دو حصوں میں منقسم ہے
1۔ ممتاز مفتی کا اپنے والد سے بغاوت کرنا
2۔ خواتین کی نفسیات کو سمجھنے کی کوشش کرنا
اس کتاب کا کوئی خاص پلاٹ نہیں ہے بلکہ یہ ایک کردار کی کہانی ہے۔ سوانحی عمری کی کتب میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ مصنفین حقیقت پسندی کی بجائے بعض مقامات پر خود کو خوبصورت شاعری کے پیچھے چھپا لیتے ہیں ۔ مگر ممتاز مفتی کے اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات کو ہی واقعہ نہیں کیا بلکہ انتہائی گہرے اور شرمناک واقعات کو بھی بیان کیا ہے۔ وہ اس کتاب میں اپنے والد کے قول و فعل سے بیزار نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے اس کتاب میں ممتاز مفتی کی اپنے والد پر کھلی تنقید موجود ہے۔ جس سے ممتاز مفتی کے اسلوب میں بہادری، دلیری اور فکر انگیزی کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ علی پور کا ایلی ایک ایسی باکمال تصنیف ہے جسے ہر اردو پڑھنے والے کو اپنی زندگی میں ایک آدھ بار ضرور پڑھنا چاہیے۔ علی پور کا ایلی آن لائن پڑھنے کے لئے آپ یہاں ماورا سے اسے پی ڈی ایف میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں ۔ اور اپنے دوستوں سے شئیر بھی کر سکتے ہیں۔

This Book is available at linkshop

For Free PDF Download Click 

Share this with your friends