“MERE KHAWAB MERE JUGNU” is a novel written by the famous novelist Nimra Ahmad. The novel is a social story that highlights many social issues in our current society. Initially, this story was published in installments in the monthly digest Shuaa, and later it was published in book form as ‘Mere Khawab Mere Jugnu’. Now it is easily available in every bookstore.
The story of ‘Mere Khawab Mere Jugnu’ revolves around many issues prevalent in our society. It is a portrayal of the trials and tribulations faced by women in Pakistani society, where the author has effectively highlighted women’s issues in their daily lives. She sheds light on women’s education and awareness in our society, and how they have been deprived of their rights. Furthermore, she captures readers’ attention toward the flaws in our family system and suggests ways for its improvement.
The greatest strength of this novel is the magic of its perfect connection and sentences, which keep the reader captivated from beginning to end. After reading it, positive changes are seen in the reader, and its effect remains on the reader for a long time. If you want to be aware of the behaviors and reasons behind the treatment of women and want to do something to solve these issues, then you should start with “Mere Khawab Mere Jugnu.” To read the novel, you can download it.
میرے خواب میرے جگنو” معروف ناول نگار نمرہ احمد کا لکھا ہوا ناول ہے۔ یہ ناول ایک سماجی کہانی پر مشتمل ہے جو ہمارے موجودہ معاشرے کے بہت سے سماجی مسائل کو بیان کرتا ہے۔ پہلے یہ کہانی اقساط کی صورت میں ڈائجسٹ ماہنامہ شعاع میں شائع ہوئی ، اور اس کے بعد میرے خواب میرے جگنو کو باقاعدہ طباعت سے گزارا گیا اور اب یہ باآسانی ہر کتب خانے پر دستیاب ہے۔
میرے خواب میرے جگنو کی کہانی ہمارے معاشرے کے بہت سے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔ یہ پاکستانی معاشرے میں خواتین کی آزمائشوں اور مصیبتوں کا بیان ہے جس میں مصنفہ نے خواتین کے مسائل کو ان کی روزمرہ زندگی میں موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے ہمارے معاشرے میں خواتین کی تعلیم اور ان کے شعور پر روشنی ڈالی۔ وہ بتاتی ہیں کہ کس طرح خواتین کو ان کے حقوق سے ہمیشہ محروم رکھا گیا ہے۔ مزید برآں، وہ قارئین کی توجہ ہمارے خاندانی نظام کی خامیوں پر مرکوز کرتی ہےاور ساتھ ہی اس کی بہتری کی تجاویز گاہے گاہے فرہم کرتی ہیں۔
اس ناول کی بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں کمال ربط اور جملوں کا ایسا جادو ہے کہ کہانی شروع سے آخر تک قاری کو اپنی گرفت میں لیے رکھتی ہے۔ اسے پڑھنے کے بعد قاری میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور اس کا اثر قاری پر بہت دیر تک رہتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو عورت کے ساتھ کیے جانے والے سلوک اور وجوہات سے آگاہی ہو اور ساتھ ہی ان مسائل کے حل کے لیے آپ کچھ کر سکیں تو سب سے پہلے آپ کو “میرے خواب میرے جگنو” سے ابتدا کرنی چاہیے۔ناول کا مطالعہ کرنے کے لیے آپ اسے ماورا ڈاٹ کام سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
This Book is available at linkshop
For Free PDF Download Click